سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل  کٹ گئی، صارفین کو شدید مشکلات

Apr 27, 2024 | 00:05:AM
سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل  کٹ گئی، صارفین کو شدید مشکلات
کیپشن: انٹرنیٹ سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر ،سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل  کٹ گئی،پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثرہو گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہساوتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے،آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے، فائبرآپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائبر آپٹیکل کیبل انڈونیشیا کے قریب کٹ گئی تھی، آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی،پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہو گئی،پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،پاکستانی صارفین کو شام کے ٹائم میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

ذرائع پی ٹی سی ایل کے مطابق مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے،مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے چاقو حملے سے جاں بحق پاکستانی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دیدیا