چیف جسٹس نے دھرنا کمیشن کی رپورٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی: سلیم بخاری

May 07, 2024 | 00:26:AM
چیف جسٹس نے دھرنا کمیشن کی رپورٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی: سلیم بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینیئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس ایک اوپن سیکرٹ ہے، آج چیف جسٹس نے دھرنا کمیشن کی رپورٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ 

24 نیوز کے شو ’دی سلیم بخاری شو‘ میں فیض آباد دھرنا کیس پر سپریم کورٹ کی کارروائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس نے دھرنا کمیشن کی رپورٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں، فیض آباد دھرنا کیس ایک اوپن سیکرٹ ہے، جو قوتیں عمران پراجیکٹ پرکام کر رہی تھیں جن میں جنرل (ر)فیض حمید اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ایک اہم کردار تھے، ان کو بچانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کی طرف داری، سینئر صحافی سلیم بخاری کا بے لاگ تبصرہ

اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی نے سابق جنرلزکو نہ پوچھا بلکہ موجودہ ملٹری قیادت کو بھی نہ پوچھا گیا تاکہ آئندہ کیلئے اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے، اسی طرح اگر ریاست کے خلاف کسی قسم کا منفی کام کرنے والے کو سزا نہ ملے تو 9 مئی جیسے واقعات کو روکنا مشکل نہ ہوتا، ٹی ایل پی جو کہ دھرنے کا مین کردار تھی اس کی لیڈرشپ سے باز پرس ضروری تھی، امن و امان کی صورتحال سے ان سے پوچھنا چاہئے تھا کہ وہ کن مقاصد کے تحت یہاں آئے اور ابصار عالم چیئرمین پیمرا سے پوچھنا چاہئے کہ کس طرح سے ان پر پریشر ڈالا گیا تھا اور وہ کیوں مجبور ہو گئے تھے؟ ٹی ایل پی سے ضرور پوچھنا چاہئے تھا کہ اس دھرنے کے پیچھے کون سے کردار تھے؟ کمیشن کو صورتحال واضح کرنی چاہئے تھی۔

سنی اتحاد کونسل کی اپیل اور مخصوص نشستیں دوسری جماعت کو دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیئر صحافی نے اپنی رائے دی کہ جب بھی سپریم کورٹ کسی معاملے کو دیکھتی ہے تو ہائیکورٹس کے فیصلے معطل ہو جایا کرتے ہیں،پی ٹی آئی کا یہ واویلا کہ ہم نے سیٹیں جیت لی ہیں، ایسا ابھی کچھ نہیں ہوا ہے، ابھی اپیل سماعت کیلئے منظور ہوئی ہے، پی ٹی آئی کا یہ پروپیگنڈا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے، یہ پی ٹی آئی کی روایت ہے وہ ہر الیکشن کو ایسے متنازعہ قرار دیتے ہیں تاکہ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی منتخب ہو کر نہ آ جائے۔
پارٹی پابندی اور تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے باوجود مخصوص نشستیں نہ ملنے پر صورتحال کو متنازعہ بنانے پر سلیم بخاری کا کہناتھا کہ بے شک اس معاملے پر آئین پاکستان خاموش ہے لیکن الیکشن ایکٹ اس معاملے پر رہنمائی کرتا ہے، سنی اتحاد کونسل کی تو خود کوئی سیٹ اسمبلی میں نہیں ہے الیکشن ایکٹ کے تحت جس پارٹی کی کوئی سیٹ اسمبلی میں نہ ہو تو وہ کیسے آزاد نمائندوں کو ساتھ ملا کر مخصوص نشستوں کا مطالبہ کر سکتی ہے؟
شیر افضل مروت اور پارٹی اختلافات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار یوٹرن لینے کے ماہر ہیں اس وجہ سے جو بندہ جیل میں ملاقات کیلئے جاتا ہے، خان صاحب اس کو بچہ دے دیتے ہیں، اس وجہ سے پارٹی میں بہت سے خودساختہ لیڈر بنے ہیں، سمجھ نہیں آتی بانی پی ٹی آئی کس طرح سے ان مشکلات پر قابو پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں کی لائیو کوریج خوش آئند ، روایت برقرار رکھنی جاہیے: سلیم بخاری
9 مئی کو پی ٹی آئی کی ریلیوں کے حوالے سینیئر تجزیہ کار نے کہا کہ ریلیوں کے نتیجے میں خان صاحب جیل سے باہر نہیں آ سکیں گے، خان صاحب کو مذاکرات اور سیاسی حل کی طرف ہی جانا پڑے گا اور جانا چاہئے۔

گندم بحران پر ان کی رائے تھی کہ کسان ملکی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، پورا سال محنت کرکے گندم اگاتے ہیں اور پھر بھی ان کے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک نہیں ہونا چاہئے، ان کا خیال تھا کہ یہ سب ایک مافیا کررہا ہے جو کسان کو مجبور کرکے سستی گندم خرید کر پھر بعد میں عوام کو مہنگے داموں آٹا فروخت کرے گا، اخر میں انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے درخواست کی کہ آگے بڑھ کر غریب کسانوں کی داد رسی کریں۔