سائبر نائف کیا ہے؟علاج کیسے ہوتا ہے؟

May 17, 2024 | 17:19:PM
سائبر نائف کیا ہے؟علاج کیسے ہوتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے روبوٹک سرجری  میں انقلابی  کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے باعث  اب کینسر جیسے  موذی  مرض کا علاج بھی ممکن ہے، سائبر نائف کے ذریعے کینسر اور ٹیومر کے مریضوں  کو پیچیدہ آپریشن سے  نجات مل گئی ہے، سائبر نائف  کے ذریعے  اسٹیج ون کے غدود ، جگر ، پھیپھڑوں ، اور لبلبے کے کینسر  کا علاج  ممکن ہے ، جبکہ یہ بریسٹ کینسر اور برین ٹیومر میں بھی  کامیاب   ثابت ہوا ہے ۔

پروگرام’مارننگ وِد فضا‘میں یہ بات   پروفیسر  آف سائبر نائف  اینڈ انکولوجی ڈاکٹر عائشہ  احمد نے  بتائی ، ان کا کہنا تھا  کہ سائبر  نائف کی ہائی ڈوز ریڈی ایشن سے ٹارگٹ ایریا کو سو فیصد ملتی ہے ، مریض کو سائبر نائف کے ذریعے  تیس سے  چالیس منٹ کی  ریڈی ایشن دی جاتی  ہے  جس کی اُسے کوئی نکلیف نہیں ہوتی اور وہ  ٹریٹمنٹ کے بعد با آسانی گھر جا سکتا ہے تاہم برین کینسر یا برین ٹیومر  کے سائز  کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے کہ مریض کو کتنی مرتبہ اس ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عائشہ نے بتا یا کہ امریکا   اور دیگر ممالک میں سائبر نائف ٹریٹمنٹ    پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے خرچ ہو جاتے ہیں جس کے باعث سمندر پار پاکستانی اور  بیرون ممالک سے علاج کیلئے  پاکستان آتے ہیں ۔

ضرورپڑھیں:فضاء علی نے مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا؟
  دوسری جانب اسی شو میں اسلامک اسکالرز حافظ شفیق الرحمان اور حافظ عبید الرحمان  نے  نظر بد اور حسد کے بارے میں گفتگو کی ، حافظ شفیق الرحمان نے کہا کہ انسان کی کیفیت سے ظاہر ہو جاتا ہے  کہ وہ نظر بد کا شکار ہے، نظر بد سے  چہرہ  متاثر ہوتا ہے، جمائیاں آنے لگتی ہیں ، رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے ، پیشانی کے بعد پسینہ نمودار ہونا  ان کا کہنا تھا  نظر بد کا ذکر احادیث میں بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ  نظر بد ، جادو، حسد ، آسیب چار چیزیں ہیں جن میں نظر بد تیس سیکنڈ میں متاثرہ انسان کو گرانے کی قوت رکھتی ہے۔

حافظ عبید الرحمان نے کہا کہ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ  نظر اتنی خطرناک ہے کہ اُمت میں بہت زیادہ اموات نظر  لگنے سے ہوں گی ،  اپنی نظر بھی لگ سکتی ہے اس لئے ماشاء اللہ ضرور کہیں  تو نظر نہیں لگتی ، حاسد کی آگ اور بد ترین نظر سے بچنے کیلئے حضرت جبرائیل نے بھی دعا کی ، نبی کریم ﷺ حضرت حسنؑ اور حضرت حسین ؑ کیلئے بھی  ہر تکلیف، نظر بد کے لئے دعا کی ، اسی طرح حضرت ابراہیم نے حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق کیلئے  دعا کی، اسلامک  اسکالرز  کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نظر نگانے کے عامل ہوتے ہیں جو جانور کو نظر لگا ئیں تا جانور بھی گِر جائے ، اس لئے  نظر بد سے بچنے کیلئے وظائف اور دعائیں ضرور کریں ۔