ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد ،سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکارمعطل

May 19, 2024 | 13:52:PM
 ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد ،سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکارمعطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولیس اہلکاروں کا ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر عندلیب نے چند روز قبل ٹریفک اسسٹنٹ لقمان کےجاننےوالےپر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا،پولیس نے ملزم کی ضمانت ہونے پر گھڑی ،موبائل فونزاور موٹرسائیکل واپس کر دی، تاہم سب انسپکٹر کی طرف سے پستول اور نقدی واپس نہیں کی گئی تھی،جسے لینے کیلئے ٹریفک اسسٹنٹ نے عندلیب سےرابطہ کیاگیا۔
سب انسپکٹر عندلیب کےمطابق ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھیوں نے پہلے ہاتھ اٹھایا۔

لقمان کا کہنا تھااپنے سامان کی واپسی کا مطالبہ لے کر عندلیب کے پاس گئے تھے،دونوں نے ایک دوسرےکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دیدی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے افسران کی اجازت کے بعد کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی جی اسلام آباد کا گھر بھی غیر محفوظ رہائش گاہ کے سامنے سے لاکھوں روپے کی چوری

ڈی آئی جی آپریشنز نے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ڈی آئی جی کاکہنا ہے قصور وار ثابت ہونے پراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔