ٹک ٹاک یوٹیوب کوٹکر دینے کیلئے تیار، اہم فیچر شامل کرنے کا اعلان کر دیا

May 18, 2024 | 18:19:PM
ٹک ٹاک یوٹیوب کوٹکر دینے کیلئے تیار، اہم فیچر شامل کرنے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محدود مدت کے ویڈیو شیرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اب یوٹیوب طرز کی گھنٹوں طویل ویڈیو  اپ لوڈ کرنے کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ویڈیو شیئرنگ  ایپ  ٹک ٹاک اپنے منصوبوں میں تیزی کیساتھ تبدیلیاں کر رہی ہے ، ٹک ٹاک انتظامیہ نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں  اعلان کیا کہ ٹک ٹاک  ایپ صارفین کو گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ  لوڈ کرنے کی پیشکش کر رہا ہے، ٹک ٹاک کے اس اعلان کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل آنا تصور کیا جارہا ہے۔

ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنے فیچرز  میں اضافہ کر رہا ہے، اس سے قبل جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے video length کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ  دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں،ٹیکنالوجی ویب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ’اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپی سوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم  پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی  ہے‘۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک  نے  اپنے سفر کا آغاز  ورٹیکل اور شاٹ ویڈیوز کے ساتھ کیا تھا تاہم کمپنی کو وقت کے ساتھ ساتھ  فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب  میں ریلز  فیچر نے خاصا ٹف ٹائم دیا جس کے بعد  اب ٹک  ٹاک نے  اپنے صارفین کو  یوٹیوب جیسا تجربہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر پنجاب سے پی پی رہنما بیرسٹر عامر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال