فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، مزید سماعت کل ہو گی

May 05, 2024 | 18:47:PM
فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، مزید سماعت کل ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ اٹارنی جنرل کے توسط سے جمع کرائی گئی، سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت 6 مئی کو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں اووربلنگ پر کتنی سزا ہو گی؟ واپڈاملازمین کیلئے ابتک کی بڑی خبر

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ 150 صفحات پر مشتمل ہے جس کو انکوائری کمیشن نے 33 گواہان کے بیانات کی روشنی میں تیار کیا، سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی انکوائری رپورٹ میں کسی ادارے یا شخص کو دھرنے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا، آئی ایس آئی سمیت سیکیورٹی ادارے وفاقی حکومت کی ہدایت پر کام کرتے رہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس وقت کی پنجاب حکومت نے مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نہیں روکا، وفاقی حکومت کی درخواست کے باوجود تحریک لبیک کو اسلام آباد آنے دیا گیا، پیمرا کی جانب سے کسی ٹی وی چینل کو بند نہیں کیا گیا۔