سڈنی: چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ ادا

Apr 26, 2024 | 22:26:PM
سڈنی: چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ ادا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسٹریلوی شہر سڈنی میں گزشتہ دنوں ہونے والے چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ فراز طاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نماز جنازہ کے موقع پر اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں آسٹریلوی حکام سڈنی کے کمیونٹی سینٹر پہنچے، آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی کمیونٹی سینٹر پہنچ کر فراز طاہر کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض: سفارتی کوارٹر میں سعودیہ کا پہلا شراب خانہ کھل گیا

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چاقو حملے سے جاں بحق پاکستانی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔