ریاض: سفارتی کوارٹر میں سعودیہ کا پہلا شراب خانہ کھل گیا

Apr 26, 2024 | 22:04:PM
ریاض: سفارتی کوارٹر میں سعودیہ کا پہلا شراب خانہ کھل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ریاض کے سفارتی کوارٹر میں سعودی عرب کا پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا جس سے شراب کی خریداری کیلئے صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا پڑے گا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت سرکاری طور پر دارالحکومت میں شراب خانہ کھلنے کی تصدیق نہیں کی تاہم سفارتکاروں کو خصوصی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، کسی بھی مہمان یا 21 سے کم عمر فرد کو سٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دکان میں فوٹوگرافی اور موبائل فون کا استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون پاس، چیف ایگزیکٹو بھی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں ملک کا پہلا الکحل سٹور خصوصی طور پر غیرمسلم سفارت کاروں کیلئے کھولا جائے گا، صارفین کو شراب کی خریداری کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا اور وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا، صارفین کو ان کے ماہانہ کوٹے کے مطابق شراب فراہم کی جائے گی۔