سابق امریکی صدر ٹرمپ گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں بار مجرم قرار

May 06, 2024 | 23:35:PM
سابق امریکی صدر ٹرمپ گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں بار مجرم قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں بار مجرم قرار دے دیا گیا۔

جج جوآن مرچن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر سے گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آپ کو  10 ویں مرتبہ مجرمہ توہین میں پایا ہے، اب عدالت کو آئندہ کے لئے جیل کی سزا دینے پر غور کرنا پڑے گا کیونکہ ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ آپ کو روک نہیں پایا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی

جج نے ٹرمپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قید واقعی آپ کو روکنے کا آخری حربہ ہے اور مسٹر ٹرمپ آخری بات جو آپ کو سمجھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ میں آپ کو جیل میں ڈالنا چاہتا ہوں، آپ امریکا کے سابق صدر ہے اور ممکنہ طور پر اگلے بھی آپ ہوں گے۔