اسرائیل  کی بربریت،غزہ  میں آٹے کے ٹرکوں پر  بمباری، 71 فلسطینی شہید، 99زخمی 

غزہ جنگ بندی معاہدہ ،شام میں حکومت کی تشکیل، امریکی وزیرخارجہ کی اردن کے شاہ عبداللہ،ترکیہ کے صدر سےملاقاتیں

Dec 13, 2024 | 10:39:AM
اسرائیل  کی بربریت،غزہ  میں آٹے کے ٹرکوں پر  بمباری، 71 فلسطینی شہید، 99زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل  کی بربریت جاری،غزہ  میں آٹے کے ٹرکوں پر  بمباری سمیت مختلف کارروائیوں میں71 فلسطینی شہید، 99 زخمی ہوگئے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کو اسرائیل کےمختلف فضائی حملوں میں کم از کم71 فلسطینی شہید، 99 زخمی ہوگئے۔حملوں میں امدادی قافلے کے 13 محافظ، کمال عدوان ہسپتال کا سینئر ڈاکٹر بھی جاں بحق ،نصیرات کیمپ پر پھر حملے کے دوان 33 فلسطینی جان سے  گئے۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدہ اورشام میں حکومت کی تشکیل  کے حوالے سے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اردن کے شاہ عبداللہ اورترکیہ کے صدرطیب ایردوان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ممکنہ معاہدے اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔