پریمیئر کے دوران بھگدڑمیں ہلاکت: "پشپا2" اسٹار الو ارجن گرفتار
افسوس ناک واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا جس میں 39 سالہ خاتون جاں بحق اوربیٹا شدید زخمی ہواتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپرہٹ تامل فلم "پشپا2" کے اداکار الو ارجن کو پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں 39 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا،واقعے کے خلاف پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، الو ارجن اور ان کی سکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد اب اداکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے پریمیئر میں اداکار اور ان کی ٹیم کی موجودگی کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی،ڈپٹی کمشنر پولیس،سینٹرل زون، حیدرآباد پولیس اکشنش یادو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاتھا کہ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے سابقہ"بانڈگرل"کوبے گھرکردیا
واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد الو ارجن کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔