منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام سے نہیں روک سکتا: آرمی چیف

ملکی  ترقی میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کریں گے: سید عاصم منیر

Apr 26, 2024 | 16:20:PM
منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام سے نہیں روک سکتا: آرمی چیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انشی ایٹوو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللہ ! عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم مئی سے پیٹرول اورڈیزل کتنا سستا ہو گا؟،اہم خبر سامنے آ گئی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ آئیے! ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔