لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا گیا

Nov 22, 2025 | 19:35:PM
لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا گیا
کیپشن: اسلام آباد پولیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروالیا گیا ، اغواء میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبرا اور اریبہ نام کی بہنیں تیرہ نومبر کو سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوئیں ، بچیوں کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ، کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے تفتیش کی گئی ۔ اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو بازیاب کروالیا گیا جبکہ ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمہ خاتون بچیوں کو ورغلاء کر ساتھ لیکر گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:موجودہ بحران کی کنجی کن 2لوگوں کے پاس ہے ، سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا اہم بیان