موجودہ بحران کی کنجی عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے، حفیظ اللہ نیازی

اسٹیبلشمنٹ کے بیان ہم ملٹری آپریشنز کریں گے اس سے کے پی کی عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، شیر علی ارباب

Nov 22, 2025 | 19:29:PM
موجودہ بحران کی کنجی عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے، حفیظ اللہ نیازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ بحران کی کنجی دو لوگوں کے پاس ہے ایک تو عمران خان دوسرا اسٹیبلشمنٹ، عمران خان کو اللہ نے بہت خوبیاں دی ہیں لیکن ان کا سیاسی ذہن صفر ہے ۔

24نیوزکے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے ہوئے   پی ٹی آئی کے رہنما شیرعلی  ارباب  نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جو نیا رخ اختیار کیا ہے کہ ہم ملٹری آپریشنز کریں گے اس سے کے پی کی عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، خیبر پختونخواحکومت وفاق سے ساتھ ورکنگ ریلشن رکھے گی کیونکہ یہ کے پی کی عوام  کا معاملہ ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 16ہزار انٹیلجنس آپریشنز ہو چکے ہیں مگر اس کے بعد بھی مزید آپریشنز کرنے ہیں تو یہ ہمارا حق ہے کہ ہم ان سے پوچھیں، ان کا کہناتھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی پریس کانفرنسز نہیں کرنی چاہیے  جو وہ کافی عرصے سے کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

 پروگرام میں بات  کرتے ہوئے   سینئر  تجزیہ کار    حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے عوام کا کوئی تعلق نہیں ہے  حکومت غلط بیانی کرتی ہے ، جوڈیشری کو بے اثر کر دیا ہے ،صدر مملکت کو تا حیات استثیٰ لینا پڑی کیونکہ انہیں پتا ہے کہ اگر انہوں نے  کسی قانون کا تحفظ نہ لیا تو میرے ساتھ کیا ہو گا ۔

پروگرام میں بات  کرتے ہوئے   سینئر  تجزیہ کار     شوکت پراچہ نے کہا کہ اس ملک میں جب بھی جمہوریت پر وار کیا گیا عدلیہ کی طرف سے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس تھا لیکن اپوزیشن اس میں نہیں گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ، صحافی احمد منصور میں دلچسپ مکالمہ