محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی 

Nov 22, 2025 | 18:51:PM
محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے ،پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ۔ لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

 بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ہے۔ 

گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس میں یاسمین راشد کی ضمانت منظور، عدالت کا بڑا حکم