وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ، صحافی احمد منصور میں دلچسپ مکالمہ

Nov 22, 2025 | 18:54:PM
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ، صحافی احمد منصور میں دلچسپ مکالمہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور صحافی احمد منصور کے درمیان دلچسپ مکالمہ سننے میں آیا ۔

 صحافی احمد منصور نے وزیراعلیٰ کو نئی ذمہ داری کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ آپ عمران خان کے اعتماد کے ساتھ یہاں آئے ہیں، مگر یاد رکھیں یہی اعتماد عثمان بزدار پر بھی تھا ،آپ وہ نہ بننا!

 صحافی احمد منصورکے اس جملے پر وزیراعلیٰ سمیت پورے ہال میں قہقہے بلند ہوگئے اور ماحول خوشگوار ہو گیا۔سی ٹی ڈی ملزمان جرائم پیشہ عناصر دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے مگر 90 فیصد ملزمان عدالتوں سے بری ہو جاتے ہیں۔

 احمد منصورنے خیبرپختونخوا میں پراسیکیوشن کی خامیوں پر سوا ل اٹھاتے ہوئےبولےخیبر پختونخواہ میں پراسیکیوشن کی کامیابی کی شرح صرف دس فیصد ہے، اس پر کیا اقدامات کیے جا رہے؟

وزیراعلی ٰ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کی خامیاں فوری دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں، مقدمات کی تفتیش و فیصلے جلد ہونے اور مجرموں کو سزا یقینی ملنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ 

سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشتگردوں کو سزا دلوانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صحافیوں سے سی ٹی ڈی اصلاحات پر تجاویز بھی طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں :صدر،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا  بنوں میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین