صحافی برادری کے تحفظ  کیلئے حکومت پنجاب  کا بڑا فیصلہ

پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم ، صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائینگے:عامر میر

May 22, 2023 | 16:42:PM
صحافی برادری کے تحفظ  کیلئے حکومت پنجاب  کا بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صحافی برادری کے تحفظ کیلئے نگران حکومت پنجاب  نے بڑا فیصلہ کر لیا،پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔
کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اور انکا ازالہ کرے گی،نگران وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عامر میر   کی کاوشوں سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کمیٹی کی منظوری پنجاب کی کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے دی۔

نگران وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عامر میر  کا کہنا تھا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے، صدر پی یو جے اور صدر لاہور پریس کلب،پی جےایس سی پنجاب چیپٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم نیٹ ورک بطور ممبر کمیٹی میں شامل ہیں۔

نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ کمیٹی صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، کمیٹی ضلعی پولیس افسروں اور صحافیوں کے درمیان رابطہ کار کے طور پر بھی کام کرے گی،کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر ایکشن تجویز کرے گی،کمیٹی صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا جائزہ لےکر مناسب اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ایک اور رہنما نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا