پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ایک اور رہنما نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

May 22, 2023 | 14:53:PM
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ایک اور رہنما نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کو فیصل آباد سے بڑا دھچکا لگ گیا، پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کی پرتشدد پالیسی پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں فیض اللہ کموکا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  عمران خان سے راہیں جدا کرلیں اور پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق مشیر امین اسلم اور پنجاب کے کئی ارکان صوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

واضح رہے کہ  گزشتہ روزپی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے بھی پارٹی کوخیرباد کہہ دیا تھا،پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ میں نے پہلاالیکشن اسفندیار ولی خان کیساتھ لڑاتھااورجیت بھی گئے تھے،ہم نے فیصلہ کیاتھاکہ عمران خان انصاف کی باتیں کرتے ہیں اورپی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،مجھے پرویزخٹک اوراسدقیصر پارٹی میں آگے نہیں جانے دیتے۔

 سابق رکن قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ پارٹی میں شہرام اورعاطف خان بھی مخالف تھے، پارٹی میں مشکلات کے باوجودعمران خان کیساتھ کھڑے تھے،بس ہم مزید پی ٹی آئی کیساتھ نہیں چل سکتے،بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں۔

ان کاکہناتھا کہ اگر عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا،میں پی ٹی آئی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا،ان کا مزید کہناتھا کہ 9مئی کوپی ٹی آئی کی بدترین دہشت گردی کے باعث مزید چلنا انتہائی مشکل ہوگیاہے،میں نے واقعہ کی پہلے بھی مخالفت کی تھی اوراب بھی کررہاہوں۔

عثمان ترکئی نے کہاکہ آئندہ کافیصلہ مشاورت کے بعد کیاجائےگا،شہرام ترکئی اوراس کی فیملی پی پی پی میں شمولیت کےلئے بھاگ دوڑمیں مصروف ہیں۔