غزہ سے متعلق پالیسی پر  امریکی محکمہ خارجہ کی  ترجمان مستعفی

May 01, 2024 | 13:16:PM
  غزہ میں ناکام امریکی پالیسی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی محکمہ جارجہ کی ترجمان ہالا رہاریت نے عہدے سے استعفی دےدیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  غزہ میں ناکام امریکی پالیسی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی محکمہ جارجہ کی ترجمان ہالا رہاریت نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

استعفیٰ کےبعد غیرملکی میڈیا کوانٹرویو میں ہالا رہاریت نے کہا مشرق وسطیٰ میں امریکاکی ناکام پالیسی خطےکوغیرمستحکم کر رہی ہے۔امریکا کا دہرا معیار ہے۔ ایک طرف انسانی حقوق کی بات کرتاہے اوردوسری طرف غزہ میں قتل عام کی اجازت دےرکھی۔

مزید پڑھیں: 20 کلو آٹےکی قیمت میں بڑی کمی

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  غزہ میں صحافی اوربچے مررہے ہیں۔یہ صورت حال دیکھ کرفیصلہ کیامزید محکمے کا حصہ نہیں رہ سکتی۔ محکمہ خارجہ سے اپیل ہے اسرائیل کو جنگی امداد کی فراہمی روکی جائے۔

ہالا رہاریت اٹھارہ سال سے امریکی محمکہ خارجہ سے منسلک ہیں۔استعفے سےقبل وہ عربی زبان کی ترجمان کی حیثیت سےکام کررہی تھیں۔