شراب حرام ہے یا نہیں؟ مفتی عبدالقوی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Apr 27, 2024 | 15:55:PM
شراب حرام ہے یا نہیں؟ مفتی عبدالقوی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شراب حرام ہے یا نہیں؟ مفتی عبدالقوی صاحب  نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی صاحب نے 24 نیوز کو انٹرویو د یا ، جس میں انہوں نے دلچسپ انکشافات کئے، انٹرویو میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ  شراب حرام ہے ، خمر (انگور کی شراب)دارو حرام ہے، جس پر اینکر  کہتے ہیں کہ لیکن آپ پیتے ہیں؟

جس پر مفتی صاحب جواب دیتے ہیں کہ میں حلفن کہتا ہوں کہ میں پیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ الکوحل اس وقت تک حرام نہیں ، جب تک خمارِ عقل کا ذرائعہ نہ بنیں۔جس پر اینکر کہتے ہیں کہ خمارِ عقل آپ آنے  ہی نہیں دیتے مفتی صاحب آپ اتنی پیتے ہیں۔

جس پر مفتی صاحب کہتے ہیں کہ میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ جب اگلی دفعہ میں آؤں گا تو ایک جیب میں رکھ کے لاؤں گا نسوار اور دوسری جیب میں مفتی صاحب کا پان تمباکو والا اور کہوں گا حضرت 2 منت اس کو کھا کر دیکھاؤ، اور 2 منٹ بعد آپ کہوں گے کہ مولوی صاحب کدھر ہیں، مولوی صاحب کدھر ہیں، اور آپکو میں ایک الکوحل کا ایک پیالہ پلاتا ہوں،تو اس کے باوجود بھی آپ پہچانے گے کہ یہ مفتی عبدالقوی  صاحب بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مفتی عبدالقوی نے اب تک کتنے نکاح کئے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

 جس پر اینکر ہسنے لگ جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ پہلے مجھے  بتائے ، جس پر مولوی صاحب کہتے ہیں کہ نہیں پہلے اس بات پر آئے۔