تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا حیران کن انکشاف

Apr 27, 2024 | 15:18:PM
 تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا حیران کن انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مفتی عبدالقوی صاحب نے انکشاف کیا ہے کہ وہ  اپنی زندگی میں 3درجن  سے زائد  نکاح کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مفتی عبدالقوی صاحب نے اپنے 24 نیوز کے حالیہ انٹرویو میں دلچسپ انکشاف کئے ، ویڈیو میں اینکر  ان سے سوال کرتے ہیں کہ مفتی صاحب نکاح کی بات آئی ، مجھے بتائیں کہ آپکی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے، کہ آپ نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ نکاح کئے ہیں، باقاعدہ آپکے الفاظ ہیں، آپ مجھے یہ بتائے کہ آپکے جو حقیقی نکاح ہیں،وہ کتنے ہیں اور ہماری بھابھیاں کتنی ہیں  اور آپ کے کتنے  بچے ہیں اور وہ جو نکاحوں کی بات آپنے کی ہےوہ آپنی  زندگی میں کتنے کئے ہیں، اینکر نے مزید کہا کہ اب اس پر بحث نہیں کرنی مجھے بتائیں۔

مفتی صاحب اس کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مفتی عبدالقوی ایک جرت کا نام ہے،اور اس پر میں جو  کہہ رہا ہوں حقیقی نکاح، اس کا مطلب ہے شادی، وہ ایک ہے،اللہ نے اسی سے مجھے بچے دیئے،پھر بچوں سے بچے دیئے اور اب الحمداللہ میں پرنانا بن چکا ہوں ایک نواسی کی شادی کی ہے اللہ نے اسے بھی بیٹا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہاں کچھ دن پہلے ایک نواسے اور نواسی کی شادی کر کے آیا ہوں انشاءاللہ اگلے سال انکے ہاں بھی بچہ ہوگا اور میں پھر پرنانا بن جاؤں گا۔

جس پر اینکر کہتے ہیں کہ آپ جو پر نانا اور پر دادا یہ اپنے کتنے نکاح جو ہے وہ کر چکا ہے،مفتی صاحب اس کا جواب دیتے ہیں کہ دیکھے بات سنے میں غلط بیانی نہیں کرتا،ایک درجن، 2 درجن ، 3 درجن اور 4 کے درمیان درجن نکاح کر چکا ہوں۔

اینکر پوچھتے ہیں کہ 4 درجن کے قریب نکاح آپ نے اپنی زندگی میں کئے ہیں، جس پر مفتی صاحب کہتے ہیں کہ کیا آپ نے اپنی زندگی میں مشاہدہ نہیں کیا ،