"جان سے پیارا جونی" کی پہلی قسط نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

Apr 30, 2024 | 12:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشاء مقصود) پاکستانی معروف اداکار زاہد احمد کا حرامانی کے ہمراہ نیا ڈرامہ سیریل"جان سے پیارا جونی" کی پہلی قسط نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "جان سے پیارا جونی" محبت کی خوبصورت داستان ہے ،جس میں زاہد احمد ،ہیرا مانی اور مامیا شجفر ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے،جس کے پہلی قسط نے مداحوں میں دلچسپ تجسس پیدا کردیا ہے،اس  ڈرامے کو عالیہ بخاری نےتحریر کیا جبکہ میر سکندر نےہ  ہدایت کاری کی ہے۔

پہلی قسط میں ہی میں زاہد احمد جنہوں نے جنید نامی لڑکے کا کردار اداکا کیا ہے جو سخت محنتی نوجوان لڑکا ہے جو اپنی بڑی بہن کی مداخلت کی وجہ سے اکیلا رہتا ہے، جبکہ جنید کی بہن نہیں چاہتی کہ اسے بھائی کی شادی ہو اور کوئی لڑکی ان کے گھر کے نظام کو خراب کرے، ان سب میں جنید( ہیرا مانی) یعنی حسنہ  سے محبت کرتا ہے جو ایک آزاد خیال لڑکی ہے اور بڑی خواہشات رکھتی ہے۔

 تاہم، حسنہ کو  جنید میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ  اس کی موٹر سائیکل پرتنقید کرتی ہے جس کے باعث  وہ ایک کار خریدتا ہے۔

ان کی کہانی میں ایک منال (مامیا شجفر) ہے، جس کی برسوں سے بلال نامی لڑکے سے منگنی ہوئی لیکن اچانک وہ شادی سے انکار کردیتاہے، اب اس ڈرامے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ زاہد احمد یعنی جنید کو کس کی محبت ملے گی اور ڈرامے کا نیا رخ کیا ہوگا یہ تو وہی جان سکے گا جو اس ڈرامے کو دیکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حاجرہ یامین ہیپاٹائٹس اے کا شکار

خیال رہے کہ زاہد احمد  کو آخری بار معروف ڈرامہ سیریل  "مور مہاراں" اور "101 طلاقین" میں دیکھا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا جبکہ انکی ساتھی اداکارائیں حرا ترین اور مامیا شجفر  کو ڈرامہ سیریل  "ٹھیکیدار"  میں دیکھا گیا ۔