اداکارہ حاجرہ یامین ہیپاٹائٹس اے کا شکار

Apr 30, 2024 | 10:11:AM
اداکارہ حاجرہ یامین ہیپاٹائٹس اے کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ حاجرہ یامین نے انکشاف کیا کہ وہ ہیپاٹائٹس اے کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حاجرہ یامین نے بتایا کہ دو سال قبل جب کورونا پھیلا ہوا تھا، تب انہیں دوسری بار خطرناک قسم کا ڈینگی ہوا اور وہ کئی دن تک بیمار رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے دوران ڈاکٹرز نے انہیں اینٹی بائیوٹک ادویات دیں، جس وجہ سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور انہیں ہیپاٹائٹس اے بھی ہوگیا۔

 ان کے مطابق انہیں کم سے کم 15 دن تک انتہائی تیز بخار رہا اور ایک دن انہیں شدید تکلیف ہوئی تو انہوں نے ڈاکٹر سے فون پر بات کی اور ڈاکٹر نے انہیں ایمرجنسی میں آنے کا کہا۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس اپنی گاڑی نہیں تھی، اس لیے انہوں نے اپنے انتہائی قریبی دوستوں کو گاڑی کے لیے فون کیا تو انہوں نے انہیں جواب دیا کہ اگر انہیں کورونا ہوا تو ان کا کیا ہوگا؟ 

حاجرہ یامین کے مطابق مشکل وقت میں ان کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے لیکن پھر جو ان کے لیے اجنبی تھے، انہوں نے ان کی مدد کی اور انہوں نے انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال پہنچایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت نے انہیں لوگوں کو پہچان کروائی اور انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ جو لوگ خود کو صوفی کہلاتے ہیں، دراصل وہ دھوکے باز ہوتے ہیں، وہ لوگوں کے ساتھ دھوکا کر رہے ہوتے ہیں۔ 

اگرچہ حاجرہ یامین نے بتایا کہ مشکل وقت میں ان کے انتہائی قریبی دوستوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا لیکن انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔