معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے: شیری رحمٰن

May 01, 2024 | 12:15:PM
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے: شیری رحمٰن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے مزدوروں کے عالمی پر خصوصی پیغام جاری  کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے۔

شیری رحمٰن نے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کی مضبوط آواز رہی ہے، پیپلز پارٹی نے محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے قانون سازی اور عملی اقدامات کئے،پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فروری 1972ء میں پاکستان کی پہلی جامع لیبر پالیسی دی اور پھر 1976ء میں ملازمین کے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن جیسا ادارہ قائم کیا،اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مزدوروں کو ان کے ادارے کی آمدنی میں شیئر دیا گیا۔

شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے 2018ء میں صوبائی لیبر پالیسی دی،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہی ملک میں مزدور جدوجہد اور حقوق کی بنیاد رکھی ہے، ہم مزدوروں کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کے عزم پر قائم ہیں۔