پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار

Apr 12, 2024 | 23:03:PM
پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان روانگی سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھچکالگ گیا، اوپنر بلے باز فن ایلن اور فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان روانگی سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے (Adam Milne) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے، دونوں کھلاڑی ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ روانہ

 نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے، نیوزی لینڈ کے 9 ٹاپ کرکٹرز پہلے ہی آئی پی ایل کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔