کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لئے فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ روانہ

Apr 12, 2024 | 22:59:PM
کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لئے فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لئے فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ روانہ ہو گئے، وہ انگلینڈ میں واروکشائر کی جانب سے کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن علی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، اچھے سیزن کے لیے پر امید ہوں، انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم بیرونِ ملک روانہ، وجہ بھی سامنے آ گئی

یاد رہے کہ حسن علی کاکول فٹنس کیمپ کی وجہ سے تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکوڈ کا حصہ نہیں ہیں۔