نانا پاٹیکر غصے میں تقریب چھوڑ کر چلے گئے، ویڈیو وائرل

Jan 22, 2026 | 18:35:PM
نانا پاٹیکر غصے میں تقریب چھوڑ کر چلے گئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر فلم ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں تاخیر کی وجہ سے ناراض ہو کر چلے گئے۔ نانا پاٹیکر کے غصے میں روانہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شاہد کپور کی آنے والی فلم ’او رومیو‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران اس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہو گئی  جب سینئر اداکار نانا پاٹیکر تقریب میں تاخیر پر ناراض ہو کر ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے،نانا پاٹیکر کی اس اچانک روانگی نے تقریب میں موجود شرکاء اور میڈیا کی خاص توجہ حاصل کی۔

 نانا پاٹیکر ٹریلر لانچ شروع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ایونٹ میں پہنچ چکے تھے تاہم پروگرام کے آغاز میں مسلسل تاخیر کے باعث وہ مزید انتظار نہ کر سکے  اور خاموشی سے تقریب سے روانہ ہو گئے، ایونٹ میں موجود دیگر مہمانوں اور فلم کی کاسٹ کو بھی طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔

اس معاملے پر فلم کے ہدایتکار وشال بھردواج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نانا پاٹیکر کے رویئے پر تبصرہ کیا،انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر کے ساتھ ان کی دوستی 27 برس پرانی ہے لیکن یہ ان کی پہلی پیشہ ورانہ شراکت داری ہے۔

وشال بھردواج نے کہا کہ نانا پاٹیکر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا، ’’مجھے ایک گھنٹہ انتظار کروایا گیا ہے، میں جا رہا ہوں۔‘‘  یہ نانا پاٹیکر کی شخصیت کا حصہ ہے، اسی لیے کسی نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :  سنیل گروور کی نقالی کے بعد عامر خان کا ردعمل سامنے آگیا