سنیل گروور کی نقالی کے بعد عامر خان کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مقبول بھارتی کامیڈی شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں سنیل گروورکی جانب سے عامر خان کی نقالی کرنے پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
نیٹ فلکس پر ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے چوتھے ایڈیشن کی حالیہ قسط میں اداکار کارتک آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے اپنی فلم ’’تو میری، میں تیرا، میں تیرا، تو میری‘‘ کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے، اس شومیں کامیڈین سنیل گروور نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
سنیل گروور نے بالی ووڈ کے’ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘‘ عامر خان کی ایسی نقالی کی کہ سوشل میڈیا پر ان کے چرچے ہیں۔
اس سے قبل سنیل گروور معروف بھارتی شاعر گلزار، سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اکشے کمار،اور کپل دیو سمیت کئی نامور شخصیات کی نقالی بھی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یزویندر چہل اور آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا
ایک گالف فاؤنڈیشن ایونٹ کے دوران گفتگوکے دوران عامر خان سےجب پوچھا گیا کہ سنیل گروور کی جانب سے ان کی نقالی کرنے پر کیسا محسوس ہوتا ہے تو60 سالہ اداکار ہنس پڑے اور نہایت محبت بھرے انداز میں سنیل گروور کی تعریف کی۔