ارچنا نے سمے رائنا شو میں اپنی فیملی کی تذلیل کروائی، سنیل پال

Aug 31, 2026 | 22:14:PM
ارچنا نے سمے رائنا شو میں اپنی فیملی کی تذلیل کروائی، سنیل پال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کامیڈین سنیل پال نے اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی سمے رائنا کے شو میں شرکت پر تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 51 سالہ سنیل پال نے سمے رائنا کے شو میں 63 سالہ ارچنا پورن سنگھ کی شوہر پرمیت اور بیٹوں سمیت شرکت پر اعتراض بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں ارچنا پورن سنگھ کے خاندان کی تذلیل ہوئی ہے، اداکارہ کی فیملی کے ساتھ پروگرام میں شرکت کے فیصلے نے مجھے مایوس کیا۔

سنیل پال نے مزید کہا کہ شو کے دوران ارچنا پورن سنگھ کے شوہر کو بے روزگار اور بچوں کو ناکارا کہہ کر ذلیل کیا گیا، یہ عمل میرے جیسے مداحوں کےلیے ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ پیسے کے لالچ کےلیے ایسے شوز کا حصہ نہ بنیں، وہ پہلے ہی اپنے کیریئر میں کافی شہرت اور پیسہ کماچکی ہیں، اس لیے انہیں ایسے پلیٹ فارمز سے بچنا چاہیے۔

سنیل پال کی اس پوسٹ پر راکھی ساونت نے ہنسے والا ایموجیز کے ساتھ ردعمل دیا، وہ خود بھی اس شو کا حصہ بن چکی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:دفاتر کی ہفتہ وار چھٹیوں کا شیڈول تبدیل!

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: