5 روپےکا چوزہ، 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی، فارمرز انڈا بیچنے کو ترجیح دینے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے ایک دن کے چوزے کے پر 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی لگا دی ہے، جب کہ چوزے کی مارکیٹ قیمت ہی 5 روپے ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن عبد الباسط اور وائس چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن ملک شریف نے بتایا کہ حکومت نے ایک دن کے چوزے کے پر دس روپے ایکسائز ڈیوٹی لگا دی ہے ۔
مارکیٹ میں چوزے کی قیمت صرف پانچ روپے ہے، جس کی وجہ سے فارمرز اپنا مال نہیں بیچ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 70 سال میں ہماری امپورٹ اوپر نہیں گئی، اب انڈا بیچنے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
اس صورت حال پر اب فارمر چوزا بیچنے کی بجائے انڈا بیچ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کسٹمزنے استعمال شدہ موبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کردی
اس سے مارکیٹ میں مرغی کی قلت ہو جائے گی اور ڈیوٹی لگانے کی وجہ سے مارکیٹ میں مرغی بھی نہیں آئے گی۔
انھوں نے بتایا کہ دوسری جانب حکومت نے فیڈ پر بھی ٹیکس لگایا ہوا ہے اور سارا بوجھ فارمر پر ڈالا جا رہا ہے۔
اگر سستی پروڈکشن مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوگی تو اس سے نقصان بھی حکومت کا ہی ہوگا۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف اے ڈی اے کو ختم کیا جائے اور اس ٹیکس کو ختم کیا جائے ورنہ فارممنگ بند ہو جائے گی۔