کراچی کسٹمزنے استعمال شدہ موبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کردی

Jan 21, 2026 | 23:59:PM
کراچی کسٹمزنے استعمال شدہ موبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری ،ایف بی آر نے بیرونِ ملک سے درآمد اور استعمال شدہ موبائل فونز کیلئے نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دی۔یہ نئی ویلیوز صرف پرانے اور ری فربشڈ موبائل فونز پر لاگو ہوں گی۔

 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جاری کردہ نئی ویلیو ایشن پر نظر ثانی کیلئے نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ کے بعد تیس دن کے اندر اندر پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے۔

 نئی ویلیو ایشن کے نتیجے میں ان فونز پر عائد مجموعی پی ٹی اے ٹیکس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ 

نئی کسٹمز ویلیوز کے باعث استعمال شدہ آئی فونز پاکستانی صارفین کے لیے نسبتاً زیادہ قابلِ رسائی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو جیل میں کون کون سی کتابیں فراہم کر دی گئیں؟

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: