اب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کو عزت دلوائی جائے ، کیپٹن(ر)صفدر

Jan 22, 2023 | 18:28:PM
اب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کو عزت دلوائی جائے ، کیپٹن(ر)صفدر
کیپشن: کیپٹن ر صفدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہاہے کہ شیر اک واری فیر ہمارا نعرہ نہیں،پاکستان کا مطلب کیا، لے کے رہیں گے آزادی، یہ ہے ہمارا نعرہ،اب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کو عزت دلوائی جائے ۔
ایم این اے ملک ریاض کی جانب سے ملک مارکی شاہدرہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ مشرف ہو یا باجوہ سب نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ،شاہدرہ کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وفاؤں کو کوئی بھول نہیں سکتا،پورا ملک مریم کے استقبال کیلئے لاہور پہنچے گا۔لیگی رہنما کاکہناتھا کہ ثاقب نثار نے ایئر پورٹ سے مریم کو گرفتار کرکے ملک کی عزت کو تار تار کیا،ثاقب نثار مردہ باد،ورکرز کنونشن میں اصل غدار ثاقب نثار کے نعرے لگائے گئے۔
ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کے دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا ،ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے ملک کا بیرہ غرق کر دیا ،کیپٹن (ر)صفدر کاکہناتھا کہ پہلے بھی شاہدرہ آیا تھا تو میرے خلاف3ایف آئی آر درج ہوئی تھی آج بھی ایف آئی اے درج کروا کر جاؤں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار کس پارٹی سے الیکشن لڑینگے، اہم اعلان کردیا
انہوں نے کہاکہ ثاقب نثار اور 5 ججوں نے ملک کی سالمیت کے خلاف فیصلہ دیا ،نواز شریف نے سیاست نہیں ملک بچایا ہے،ثاقب نثار اور اس کے حواری جب تک جیل نہیں جائیں گے ہم الیکشن نہیں ہونے دیں گے ،پہلے ان ضمیر فروشوں کا حساب ہوگا پھر ہی ہم الیکشن کی طرف جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ 4 سال میں عمران خان نے ملک کو دلدل میں پہنچا دیا، اب شہباز شریف اس ملک کو دلدل سے نکال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، 2 سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی