لائیو سٹریمنگ کے دوران خوبرو فنکارہ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

Oct 21, 2021 | 19:50:PM
کیڑے مار دوا، جان چلی گئی
کیپشن: لائیو سٹریمنگ کے دوران خودکشی کرنے والی لڑکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لائیو سٹریمنگ کے دوران خوبرو چینی فنکارہ نے محض شائقین کے اکسانے پر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔
مذکورہ بالا واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ویڈیو فنکارہ اور انفلوئنسر نے شائقین کے اکسانے پر لائیو سٹریم میں کیڑے مار دوا پی لی جس کے نتیجے میں اس کی جان چلی گئی۔اپنی ذہانت اور خوبصورتی کی وجہ سے زیاؤ ماؤ ماوڑی بہت مقبول ہوئیں اور صرف 38 ویڈیوز سے ان کے مداحوں کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غلطی سے فحش ویڈیو چل گئی۔۔۔۔چینل انتظامیہ نے کیا حل نکالا؟
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ خوبرو زیاؤ ماؤ ماوڑی پہلے ہی شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور چند روز قبل وہ چینی سوشل میڈیا ایپ ’ڈویپن‘ پر موجود تھیں، براہ راست نشریات کے دوران انہوں نے نے کہا کہ مداح جانتے ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے ہسپتال میں بھی زیر علاج رہیں، ان کے قریبی دوست کی اطلاع کے مطابق کسی نے انہیں کیڑے مار دوا پینے پر اکسایا جسے پینے کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات، دونوں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، پھر کیا ہوا؟؟؟
چینی انفلوئنسر کی موت کے بعد ویڈیو اور سکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہونے لگے، بعض مقامات پر شائقین کہتے ہیں کہ ’اسے یعنی (کیڑے مار دوا) کو جلدی پیو۔
لو ڑیاو¿ کے قریبی دوست نے بتایا کہ زیاؤ ماؤ ماوڑی کا ار ادہ خودکشی کا نہیں تھا صرف کیڑے مار دوا اپنے ساتھ ویڈیو میں رکھ کر اپنے پرانے دوست کی توجہ حاصل کرنا تھی جس سے کچھ عرصہ قبل ان کی ناراضگی ہوگئی تھی۔ افسوسناک واقعے کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے لائیو سٹریم میں موجود ان تمام افراد پر مقدمے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اکسانے پر خاتون زہر پینے کی طرف راغب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون 70 سال کی عمر میں پہلی بار ماں بن گئی