خاتون 70 سال کی عمر میں پہلی بار ماں بن گئی 

Oct 21, 2021 | 19:36:PM
بھارتی ریاست گجرات، ضلع کچ، خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کیپشن: 70سال کی عمر میں ماں بننے والی خاتون شوہر کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں 70سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیدیا، زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔جیون بین رباری نامی خاتون نے ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے طریقہ کار سے بذریعہ آپریشن بچے کو جنم دیا۔خاتون کے ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا کہ جب خاتون پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ انہیں بچہ چاہیے۔اس عمر میں بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غلطی سے فحش ویڈیو چل گئی۔۔۔۔چینل انتظامیہ نے کیا حل نکالا؟

یہ بھی پڑھیں: بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا ۔۔ اجے دیوگن نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا
ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی عمر کی وجہ سے اس کیس کو ہینڈل کرنے میں کافی سوچ بچار کی لیکن بعد میں یہ کیس لے لیا ، دونوں میاں بیوی کو بچے کی بہت خواہش تھی اور دونوں کافی عرصے سے بچے کے انتظار میں تھے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ بالکل صحت مند و تندرست ہے جبکہ اس کی ماں جیون بین رباری کی صحت بھی ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات، دونوں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، پھر کیا ہوا؟؟؟