افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت نے گروپ کیپٹن محمد زبیر شیخ کو جوائنٹ ڈائریکٹر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی مقرر کر دیا ہے جبکہ ان کی خدمات بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن کے سپرد کی گئی ہیں۔
اسی طرح سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر اسرار احمد کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت دفاع راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، اسرار احمد اس سے قبل سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے،۔
علاوہ ازیں، ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس سید فرخ محبوب کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے والوں کو ماہرین نے خبردار