اپنے لیڈر کے حکم پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا،عدالتی کارروائی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست پر وضاحت جاری کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور کاکہناتھا کہ میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم پر بلاتاخیر وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی ہدایات پر عمل درآمد کروا کر اپنا فرض ادا کیا.
"میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بلا کسی تاخیر کے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی ہدایات پر عمل درامد کروا کر اپنا فرض ادا کیا.
— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) May 21, 2026
کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کاروائی کے ساتھ نہ میرا تعلق ہے اور نہ میرا کوئی عمل دخل ہے"
علی امین خان گنڈاپور pic.twitter.com/S8GEDpqQYF
ان کاکہناتھا کہ کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کارروائی کے ساتھ نہ میرا تعلق ہے اور نہ میرا کوئی عمل دخل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بحالی کی درخواست، وزیر اطلاعات شفیع جان کا ردعمل بھی آ گیا