مومنہ اقبال کو حراساں کرنے کے حوالے سےعظمیٰ بخاری کا مؤقف آگیا

معاملہ کافی حساس ہے اس لیے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے،ایک جانب ایم پی اے ہے تو دوسری جانب ایک خاتون 

May 21, 2026 | 15:11:PM
مومنہ اقبال کو حراساں کرنے کے حوالے سےعظمیٰ بخاری کا مؤقف آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لیگی ایم پی اے کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا موقف سامنے آگیا۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری  نے کہاہے کہ یہ معاملہ کافی حساس ہے اس لیے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے،ایک جانب ایم پی اے ہے تو دوسری جانب ایک خاتون ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ خاتون کی عزت بچانا ہماری اولین ترجیح ہے،مگر میں یہی کہوں گی کہ ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والا ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ نکلا
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق لیگی ایم پی اے کا جو مؤقف ہے وہ سامنے آکر دیں گے،آخری بات یہ ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔