مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والا ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقار گھمن)اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والا ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ چنیوٹ کا نکلا۔
این سی سی آئی لاہور نے چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ کو طلب کرلیا،اداکارہ نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑاوران کی اہلیہ سمیرا خان کے خلاف درخواست دی۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروائیں لیکن مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث کارروائی نہیں ہوسکی،انصاف فراہم کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ شکنی کی گئی جبکہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ان کے خاندان کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ اداکارہ نے اعلیٰ حکام، اہم سرکاری دفاتر، نیوز چینلز اور مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔
اداکارہ نے اپنی ایک اور اسٹوری میں این سی سی آئی کی جانب سے لیے جانے والے ایکشن پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میرے آفیشل بیان ریکارڈ کروانے سے قبل کسی پر الزام عائد اور کسی کا نام نہ لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کیساتھ فلم کی آفر ، اداکارہ میرا کے نئے دعوے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
مومنہ اقبال نے کہا کہ انہیں مزید خواتین کے بھی میسجز موصول ہورہے ہیں جنہوں نے اسی ایم پی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کا بتایا ہے۔