شاہ رخ کیساتھ فلم کی آفر ، اداکارہ میرا کے نئے دعوے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

May 21, 2026 | 10:22:AM
شاہ رخ کیساتھ فلم کی آفر ، اداکارہ میرا کے نئے دعوے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کے نئے دعوے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

وہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

 فلم کی پروموشن کے سلسلے میں میرا مختلف ڈیجیٹل چینلز اور پوڈ کاسٹ کو انٹرویوز دے رہی ہیں۔

اسی دوران انہوں نے ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ماضی کا ایک حیران کن قصہ سنایا۔

 میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے مایہ ناز ہدایت کار یش چوپڑا نے انہیں بولی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک بڑی فلم میں ہیروئن کا کردار آفر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیشن ڈیزائنراور اسٹائلسٹ آمنہ انعام کا مصر میں فیشن ویک کرنے کا اعلان 

 اپنے اس انکشاف پر بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا نے مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں کاسٹ کیا تھا۔

 اس فلم میں مجھے جو کردار آفر ہوا تھا اسے بعد میں کترینہ کیف نے ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس فلم میں وہ رول کرنا تھا اور اس کی شوٹنگ لندن میں ہونی تھی۔

 بھارت میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سنجے دت، کرن جوہر اور گوری خان سمیت سب نے مجھے ویلکم کیا تھا اور میں دلیپ کمار کے گھر پر بھی دس دن مہمان رہی تھی۔