این اے 149 میرا گھر، بھرپور طریقے سے الیکشن لڑینگے، جہانگیر ترین

Jan 21, 2024 | 18:08:PM
این اے 149 میرا گھر، بھرپور طریقے سے الیکشن لڑینگے، جہانگیر ترین
کیپشن: جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ این اے 149 میرا گھر ہے،زور دار طریقہ سے الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں تو اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں،اس حلقہ کی خدمت کرنے آیا ہوں،8 فروری کے بعد کام شروع کر دیں گے۔سربراہ آئی پی پی نے کہاکہ شیر کے ساتھ اوپر عقاب ہے،میں کسی آدمی کو ضائع نہیں کرتا،میرے ساتھ جو کھڑے ہوتے ہیں دیر تک کھڑے رہتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا اولین فرض ہے،روزگار کے بغیر ملک نہیں چلتا،5 سال کیلئے حکومت آئے گی تاکہ کام کرسکے، تعلیم و صحت کی بہترین سہولتیں دیں گے،نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا اور شعیب کی دوستی سے متعلق اینکر کی پرانی ویڈیو وائرل