شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی،وسیم بادامی کی پرانی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ

Jan 21, 2024 | 16:21:PM
معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی کا پہلے سے ہی ڈھکے چُھپے الفاظ میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوستی سے متعلق اشارہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی کا پہلے سے ہی ڈھکے چُھپے الفاظ میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوستی سے متعلق اشارہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد سے وسیم بادامی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شعیب ملک سے متعلق ثانیہ مرزا کو آگاہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

وسیم بادامی نے کچھ عرصہ قبل شائستہ لودھی کے ہمراہ اداکار و میزبان احسن خان کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، دورانِ پروگرام میزبان نے چند مشہور شخصیات کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ جس پر  وسیم بادامی نے ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ “بھابھی! آپ چیک کرلیں کہ شعیب ملک گیم شو ‘جیتو پاکستان’ میں صرف کھیلنے آئے تھے یا پھر کسی کا دل بھی جیت کر لے گئے؟”

یہ بات سُن کر شائستہ لودھی کا فوراَ ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوئے کہنا تھا کہ آپ وسیم بادامی کی باتوں میں نہ آئیں، ان کا اپنا ریکارڈ خراب ہے، اسی لیے شعیب ملک کے بارے میں بھی ایسا بول رہے ہیں۔ اس پر وسیم بادامی نے ایک بار پھر ثانیہ مرزا سے کہا تھا کہ آپ ایک بار چیک کرلیں، ہمارے پاس اطلاعات تھیں جو میں نے آپ کو بتا دیں۔

مزید پڑھیں:  نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد شاہین آفریدی کا پیغام جاری

واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔ دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے اُن کی بیٹی کی طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔