ہارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا لیکن مجھے میری ٹیم پر فخر ہے:شاہین آفریدی

Jan 21, 2024 | 15:55:PM
 ٹی 20  میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کو پانچ روزہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری روز شکست دینے کے بعد اہم پیغام جاری کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی 20  میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کو پانچ روزہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری روز شکست دینے کے بعد اہم پیغام جاری کردیا۔کہتے ہیں کہ ہارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا لیکن مجھے میری ٹیم پر فخر ہے۔

گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 42 رنز سے جیت لیا تاہم سیریز چار ایک سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 135 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پانچ روزہ سیریز کے اختام پر شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سیریز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ' بلاشبہ ایک مشکل سیریز ہارگئے۔ ہارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا لیکن مجھے میری ٹیم پر فخر ہے'۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ' ہم نے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا اور منفرد کامبنیشن کو ایک ساتھ کھلا کر تجربات بھی کیے، یہ سب کھیل کے سفر کا حصہ ہوتا ہے'۔

مزید پڑھیں:  ثانیہ کا شعیب ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار 

شاہین نے یہ بھی لکھا کہ ' ہمیں امید ہے کہ ہم جلد اپنی شاندار فارم میں واپس آئیں گے مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے اور پہلے سے بھی زیادہ یکجہتی کے ساتھ کھیلیں گے'۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ اختتام پزیر ہو گیا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے چار ایک سے جیتی ہے۔