ثانیہ کا شعیب ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار 

Jan 21, 2024 | 15:27:PM
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر جاری متضاد تبصروں کے دوران ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے۔ جس میں اُنہوں نے اپنی بہن اور شعیب ملک کی طلاق کی تصدیق کی۔


انعم مرزا کا کہنا ہے کہ ثانیہ نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے لیکن آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات آپ سب کو بتا دے کہ ثانیہ اور شعیب کی طلاق کو کچھ ماہ گزر گئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ثانیہ نے شعیب کی زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انعم مرزا نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ “ثانیہ کی زندگی کے اس مشکل مرحلے میں آپ سب سے درخواست ہے کہ کسی بھی جھوٹی خبر پر یقین نہ کریں اور ثانیہ کی پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے تمام مداحوں سے ثانیہ کیلئے نیک تمناؤں اور پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔ 

مزید پڑھین:  " ملک فیملی میں خوش آمدید بھابھی، دونوں ہمیشہ خوش رہیں"،ثناء جاوید کا نئے سسرال میں استقبال

واضح رہے کہ  شعیب اور ثانیہ نے اپریل 2010 میں حیدرآباد میں شادی کی تھی اور دونوں دبئی میں رہتے تھے۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان اختلافات کے بارے میں 2022 سے افواہیں چل رہی تھیں لیکن دونوں نے اس معاملے پر چپ سادھ رکھی تھی۔