آج کا پکوان:بادامی قورمےکی ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بادامی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: مرغی کا گوشت ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، گھی یا تیل ایک کپ، دہی ایک پاؤ، نمک ۲؍ چھوٹے چمچے یا حسب ذائقہ۔
لال مرچ پسی ہوئی ۲؍ بڑے چمچے یا حسب ذائقہ، پسا ہوا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، لونگ آٹھ سے دس عدد، ثابت کالی مرچ آٹھ سے دس عدد۔
چھوٹی الائچی آٹھ عدد (پیس لیں)، کیوڑہ چند قطرے، بادام ۳۰؍ عدد یا حسب منشاء۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گھی یا تیل گرم کرکے پیاز ڈالیں اور پیاز سرخ ہوجائے تو نکال لیں، پھر اسی تیل یا گھی میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں۔
چند لمحوں بعد پھر مرغی کا گوشت ڈال دیں اور تھوڑا بھونیں، پھر نمک، لال مرچ اور دھنیا ڈال کر بھونیں۔
جب مصالحے کی مہک ختم ہوجائے تو ایک کپ پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر رکھ دیں۔
دہی میں سرخ کی ہوئی پیاز ملا کر بلینڈر میں پیس لیں۔
جب گوشت گل جائے تو دہی میں کالی مرچ، لونگ اور چھوٹی الائچی سب ملا کر دہی کا مکسچر مرغی کے گوشت میں ملا دیں اور دَم پر رکھ دیں۔
اس کے بعد بادام کو گرم پانی میں ڈال کر چھلکا اتار لیں۔
چند منٹوں بعد بادام اور کیوڑہ کے چند قطرے بھی سالن میں شامل کرکے دَم پر رکھیں۔
چند منٹوں بعد لذیذ بادامی قورمہ تیار ہوجائے گا، پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔