لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات ،1 ہفتہ باقی

Feb 21, 2026 | 09:46:AM
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات ،1 ہفتہ باقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

28 فروری کو ہونے والے الیکشن قریب آتے ہی اُمیدواروں کی الیکشن سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔

ہائیکورٹ بار کے چار عہدوں کے لئے 18 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،صدر کے عہدے کے لیے بابر مرتضیٰ خان اور راجہ عامر خان آمنے سامنے ہیں۔

نائب صدر کے لیے چوہدری قمر شاہد میو، سہیل قیصر فاروق، شیخ حبیب بن یوسف اور فیصل محبوب ملک امیدوار ہیں۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں افطار کے وقت ڈکیتی ، گھر والوں پر تشدد

سیکرٹری کے عہدے کے لیے بیرسٹر حارث حیات ڈاہر، رائے محمد علی کھرل ،سجاد حسین تارڑ اور قاسم اعجاز سمرا  میں مقابلہ ہوگا۔

فنانس سیکرٹری کے لیے بلال ریاض شیخ، چوہدری عبدالحئی گجر ،حافظ عثمان لعل دین میکن اور روانور ملک میدان میں ہیں۔

فنانس سیکرٹری کیلئے سعدیہ نورین مہر، فائزہ نصیر چوہدری اور قرةالعین ورک بھی امیدوار  ہیں۔