کراچی میں افطار کے وقت ڈکیتی ، گھر والوں پر تشدد
افطار کے وقت مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر سے 3 لاکھ روپے اور 4 تولہ سونا لوٹ لیا، اس سے پہلے بھی اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات پیش آئی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں افطار کے وقت ڈکیتی ،مسلح ڈاکوؤں نے گھر لوٹنے کے بعد اہلخانہ پر تشدد کرکے زخمی کر دیا۔
کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 4 میں کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔
اہلخانہ کے مطابق افطار کے وقت مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، ملزمان گھر سے 3 لاکھ روپے اور 4 تولہ سونا لے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران واردات پستول کے بٹ مار کر گھر کے افراد کو زخمی بھی کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات پیش آئی تھی، جہاں ملزمان نے معروف سنار کے گھر کی دیوار توڑ کر پرنس جیولرز میں داخل ہو کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور ہیرے لوٹ لیے تھے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان 606 تولہ (7,064 گرام) سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے لے کر فرار ہوئے۔ مقدمے کے متن میں مجموعی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی اب کس عمر میں ہو گی۔۔؟ حکومت کی جانب سے نیا آرڈیننس جاری