جنوبی کورین اداکار اور اداکارہ نے طویل رومانوی تعلق کے بعد شادی کرلی

Dec 21, 2025 | 14:35:PM
جنوبی کورین اداکار اور اداکارہ نے طویل رومانوی تعلق کے بعد شادی کرلی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف جنوبی کورین اداکار کم وو بن اور اداکارہ شن من آہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
دونوں فنکاروں نے طویل رومانوی تعلق کے بعد شادی کی ہے،ان کی ایجنسی نے انسٹاگرام پر جوڑے کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئےپوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ آج اداکارہ شن من آہ اور اداکار کم وو بن باضابطہ طور پر ازدواجی رشتے میں بندھ گئے ہیں، ہم ان کے اس نئے سفر کے آغاز پر ملنے والی محبت اور دعاؤں کے لیے شکر گزار ہیں۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد بھی دونوں اداکار اپنے فنی سفر کو جاری رکھیں گے اورسکرین پر اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی نےٹریفک حادثے کے بعد مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کردیا
کم وو بن اور شن من آہ کی شادی کو جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری کی سب سے یادگار تقریبات میں شمار کیا جارہا ہے۔