ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس؛ ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد

Sep 20, 2025 | 12:19:PM
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس؛ ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر احسن )ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائدہوگئی ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی اور ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائدہوگئی، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکارکیاہے۔
جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے کیا کہتے ہیں؟جس پر ملزم عمرحیات نے کہاکہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے ،جج نے سوال کیاکہ آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا  جس پر ملزم عمرحیات نے کہاکہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون فلم’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سےالگ،وجہ بھی سامنے آگئی
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔