دپیکا پڈوکون فلم’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سےالگ،وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سے نکال دیاگیا۔
پروڈکشن ہاؤس ویجیانتی موویز نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہےکہ طویل عرصے تک جاری رہنے والے تعاون کے باوجود وہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں، دپیکا ان کی اگلی فلم ’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گی اور انہوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیاہے۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دپیکا پڈوکون کو فلم سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے اپنی فیس میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا، اس کے علاوہ اپنی 25 رکنی ٹیم کے لیے فائیوسٹار ہوٹل میں رہائش اور کھانے کے اخراجات کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف امریکی گلوکار اور رائٹر بریٹ جیمز طیارہ حادثے میں ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مطالبات پروڈکشن ہاؤس کے لیے اضافی مالی بوجھ کا سبب تصور کیے گئے جس کے نتیجے میں پروڈکشن ٹیم نے ان کے ساتھ کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔
دپیکاپڈوکون نے اس سے قبل ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اسپریٹ‘‘ سے بھی اسی نوعیت کے مطالبات کے باعث علیحدگی اختیار کی تھی۔
واضح رہے کہ’ ’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کا پہلا حصہ گزشتہ سال ریلیز ہوا تھا۔