معروف امریکی گلوکار اور رائٹر بریٹ جیمز طیارہ حادثے میں ہلاک

Sep 19, 2025 | 22:13:PM
معروف امریکی گلوکار اور رائٹر بریٹ جیمز طیارہ حادثے میں ہلاک
کیپشن: معروف امریکی گلوکار اور رائٹر بریٹ جیمز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکار اور رائٹر بریٹ جیمز طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق 57 سالہ گلوکار شمالی کیرولائنا میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھے، وہ ایک چھوٹے طیارے میں 2 افراد کے ساتھ سوار تھے جس نے امریکی شہر  نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی، مگر تھوڑی دور جا کر ایک سکول کے قریب کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں جہاز میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے مقام پر سکول کے طلبا یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ کو مکمل سیل کردیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے فضائی حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث چل بسے